نیویارک(نیوز ڈیسک) فیفا کے کرپشن اسیکنڈل نے نیا رخ اختیار کرلیا، ایگزیکٹیو کمیٹی کے سابق رکن چک بلیزر کی جانب سے ایف بی آئ کو2011 میں ہی خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، آفیشل نے یہ اقدام جیل کی سزا سے بچنے کیلیے اٹھایا تھا۔تفصیلات کے مطابق75 برس جیل کی سزا سے بچنے کیلیے چک بلیزر نے ایف بی آئی کو تفتیش میں مدد دینے کیلیے خفیہ معلومات فراہم کیں۔ ایک امریکی جج نے بلیزر کے وعدہ معاف گواہ بننے کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا، اس پر گذشتہ روز سابق فیفا ایگزیکٹیو ممبر اور امریکی حکومت کے مابین معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں۔70 سالہ بلیزرکو2013 میں 10 الزامات کا مرتکب قرار دیا گیا، اس میں رشوت، منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی چوری جیسے سنگین جرائم بھی شامل تھے،اگر یہ ثابت ہوجاتے تو انھیں کم از کم 75 برس جیل کی سزا بھگتنا پڑتی۔ بلیزر نے امریکی حکام سے بطور ایف بی آئی مخبر ایک معاہدہ کیا، اس کے تحت مقدمے میں استثنیٰ کیلیے انھیں موجودہ اور سابق فیفا آفیشلزکے کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرنا تھے۔جیل کی سزا سے بچنے کیلیے بلیزر کو امریکی پراسیکیوٹرز کو سچی، مکمل اوردرست معلومات پہنچانی اور قانون کا نفاذ کرنے والے ایجنٹس کو خفیہ طور پر خصوصی ہدایات کی تفصیلات فراہم کرنا تھیں۔ گذشتہ ماہ زیورخ میں فیفا کانگریس میٹنگ سے2 دن قبل7 فیفا ارکان کو ایف بی آئی کے کرپشن الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔ سابق نارتھ اینڈ سینٹرل امریکن کونکاکاف جنرل سیکریٹری بلیزر نے امریکی انصاف ڈپارٹمنٹ کو دسمبر2011 میں اطلاعا ت فراہم کرنا شروع کیں،نومبر2013 میں بروکلین میں ایک خفیہ سماعت کے دوران انھیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
ہمارا امیرالعظیم
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اسکول کب کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم پیش رفت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم



















































