جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان میں فضائی آپریشن ۔۔۔حملوں کا خطرہ ، امریکا نے ایک بار پھر انتباہ جاری کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نمائندہ جنگ) امریکا کے کے محکمے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی فضائی اور علاقائی حدود میں زمین پر موجود اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں، بشمول آمد اور پرواز کے اوقات کے دوران جنگجوئوں اور انتہا پسندوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایک

مرتبہ پھر انتباہ جاری کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سول ایوی ایشن کے آپریشنز کو پاکستان کی علاقائی اور فضائی حدود میں خطرات لاحق ہیں۔ ایسے نوٹس ماضی میں بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ نوٹس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں آپریشنز کے دوران خبردار رہیں۔ پاکستان میں سرگرم جنگجو عناصر اور انتہا پسند امریکی فضائی آپریشنز کیلئے مستقل خطرہ ہیں اور امریکی طیاروں کو چھوٹے ہتھیاروں، ایئرپورٹس پر حملوں، طیارہ شکن گن جیسے ہتھیاروں سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اپنی سابقہ ایڈوائزری میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا تھا کہ کشمیر کی صورتحال بگڑ سکتی ہے اور ایئر نیوی گیشن پرووائیڈرز کی جانب سے عارضی بنیادوں پر فضائی حدود کی پابندیاں جاری کی جا رہی ہیں۔ موجودہ انتباہ میں سابقہ ایڈوائزری کے مقابلے میں بہت کم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فلائٹ آپریشنز کے معاملے میں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…