فیصل آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا وزیراعظم نے پنا گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں
مقیم افراد کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 36 اضلاع میں پناہ گاہیں قائم کی جا رہی ہیں۔ فیصل آباد میں بے گھر افراد کیلئے قائم کی گئی پناہ گاہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ان پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو رہائشی سہولیات کے علاوہ تین وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے صوبوں میں سرد موسم کے پیش نظر ہر متعلقہ شخص کو خوراک اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔