بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ نے اپنے سابقہ بوائے  فرینڈ کے سر پر ہتھوڑے  مار مار کر قتل کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ایک اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو مار مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس 42سالہ ٹی وی اداکارہ کا نام ایس دیوی ہے جس نے بھارتی شہر چنئی میں اپنی بہن کے گھر اپنے سابق بوائے فرینڈ پر ہتھوڑے سے تشدد کیا اور ہتھوڑے مار مار کر اس کا سر ہی کچل ڈالا

اور بعد ازاں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے اداکارہ کے شوہر بی شنکر اور بہن ایس لکشمی اور لکشمی کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 38سالہ ایم روی نامی شخص کا اداکارہ کے ساتھ تعلق رہا تاہم اداکارہ نے بعد میں اس کے ساتھ لاتعلقی اختیار کر لی۔ روی اب ایک بار پھر اس کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتا تھا اور ملاقات پر بضد تھا۔ تنگ آ کر اداکارہ نے اسے اپنی بہن کے گھر بلایا اور وہاں قتل کر دیا۔اداکارہ نے جب روی کے ساتھ تعلق قائم کیا اس وقت بھی شادی شدہ تھی۔ ان کا تعلق دو سال تک چلتا رہااور پھر اداکارہ کے شوہر اور خاندان والوں کو اس کا علم ہو گیا اور وہ اسے تعلق ختم کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اداکارہ نے تعلق ختم کر دیا۔ پولیس کے مطابق اب اداکارہ نے اپنے شوہر، بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت روی کو گھر پر بلایا اور دیگر لوگوں نے بھی روی کو قتل کرنے میں اس کا ساتھ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…