ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم سمیت سارے وزراء کشمیر پر چپ ، امیت شاہ مودی کو وزارت عظمی سے کیوں ہٹانا چاہ رہا ہے؟ بھارت جلد کی ٹکڑوں میں ٹوٹ کر  بکھر جائے گا ، مودی کیخلاف حکومت کو کیا کام کرنا چاہیے ، مشورہ دیدیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم سمیت سارے وزراء کشمیر پر چپ ہیں، وفاقی حکومت مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے ،بی جے پی اندر سے اختلاف کا شکار ہے، امیت شاہ مودی کو وزارت عظمی سے ہٹانا چاہ رہا ہے،، بھارت جلد کی ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھر نے والا ہے ، ایف آئی اے و پی ٹی اے فوری طور پر

انیلا احسان نامی ٹوئٹر اکائونٹ کی تفتیش کرے ،گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کے پیچھے بھارت ہے،اقوم متحدہ نریندر مودی کی مسلم و دیگر اقلیتوں کیخلاف کاروائی کا نوٹس لے ۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں بارہا حکومت پاکستان سے مطالبہ کرچکا ہوں کہ بھارت و مودی کیخلاف عالمی عدالتوں میں جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کاش حکومت مودی کے مظالم کیخلاف آئی سی سی و آئی سی جے میں جا چکی ہوتی، مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت کو کس نے مودی کیخلاف آئی سی جے میں جانے سے منع کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب تک حکومت نہ اقوام متحدہ نہ او آئی سی اور نہ کسی اور فورم پر کشمیر پر کوئی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سمیت سارے وزراء کشمیر پر چپ ہیں، کشمیر کیلئے صرف بلاول بھٹو زرداری آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج میں نے گیمبیا کے وزیر قانون کو خط لکھا ہے کہ بھارت کیخلاف آئی سی جے میں جانے کیلئے ہمارے مدد کرے۔ انہوںنے کہاکہ خط میں گیمبیا کے وزیر قانون ابوبکر سے آئی سی جے میں کیس دائر کرنے کیلئے راہنمائی مانگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے گیمبیا کے وزیر قانون ابوبکر کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے میرے ذمے لگایا تھا کہ میں گیمبیا کے وزیر قانون کو دعوت دو۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ گیمبیا کے

وزیر قانون ابوبکر نے روہینگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا کیس آئی سی جے میں اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گیمبیا کیطرح پاکستان بھی مودی کیخلاف عالمی عدالتوں میں جائے۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم و وزیرخارجہ سے لیکر او آئی سی و اقوام متحدہ کو مودی کیخلاف خطوط لکھ چکا ہوں، مسلم مخالف نئے شہریت بل پر بھارتی حکومت کا پرزور الفاظ میں مذمت کر تا ہوں،مابین معاہدے کے

تحت مودی مسلم مخالف آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کارفرما ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئے شہریت قانون کیخلاف مسلم احتجاجیوں پر مودی حکومت ظلم و بربریت کر رہے ہیں، مظاہرین پر بھارتی ظلم و بریت سے اب تک درجنوں مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی بھارت کو مسلمان و دیگر اقلیتوں کیلئے ایک جیل و خطرناک ملک بنا چکا ہے، بھارت جلد کئی ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بی جے پی اندر سے اختلاف کا شکار ہے، امیت شاہ مودی کو وزارت عظمی سے ہٹانا چاہ رہا ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کو پہلے ترجیح پر رکھے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے آزادی مل جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وقت ہے کہ مودی کو عالمی عدالتوں میں گھسیٹا جائے اور اسکا محاسبہ ہو۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ایف آئی اے و پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد پھیلانے

والوں کیخلاف فوری کارروائی کی احکامات دی ہے، ایف آئی اے و پی ٹی اے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیوں پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے و پی ٹی اے فوری طور پر انیلا احسان AneelaEhsan@ نامی ٹویٹر اکائونٹ کی تفتیش کرے، اکاؤنٹ AneelaEhsan@ کے ہینڈلرز کو معلوم کرکے انکے خلاف کیس رجسٹر کیا جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ

اگر کچھ لوگ باہر سے ایسے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں تو انٹرپول کی مدد لی جائے۔انہوںنے کہاکہ گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کے پیچھے بھارت ہے جو پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کیجائے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں توہین رسالت پر مبنی فلم بنائی جا رہی ہے،

بھارت دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوم متحدہ نریندر مودی کی مسلم و دیگر اقلیتوں کیخلاف کاروائی کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، عمران خان عوام کو بتائے کہ انہوں نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیوں نہیں کی، کیا ہماری خارجہ پالیسی ہمارے یا کسی اور کی مرضی پر چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جو بھی فیصلہ چاہے اور کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…