بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

ایف بی آر کی بڑی کارروائی ،10 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا، ماسٹر مائنڈ کون ؟ انتہائی بااثر افراد ملوث نکلے

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ایف بی آر کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیاہے۔ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کے ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فلائنگ اور جعلی انوائس کا منظم کاروبار جاری ہے اور اس فراڈ سسٹم کے ذریعے ٹیکس چوروں کا منظم مافیا ملک گیر

سطح پر منظم ہے اور منظم گروہ جعلی اور بوگس انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ ان لینڈ ریونیو نے ابتدائی طور پر کراچی میں رجسٹرڈ 10 جعلی صنعتی یونٹس کا پتا لگالیا جن کی بینک ٹرانزیکشنز کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے ان جعلی یونٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی کاروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔کراچی میں رجسٹرڈ جن 10 جعلی یونٹس کی نشاندہی ہوئی ہے ان میں شاہد انٹر پرائزز، ہاشمی ٹریڈرز، رضوان انٹرپرائزز، لکی کارپوریشن، زید انٹرپرائزز، زاہد اینڈ کمپنی، کھتری انٹر پرائزز، ایس ایس ایس ایکسپو اور اے ون پیکیجزشامل ہیں۔مذکورہ جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ پتوں پردستیاب نہیں اور ان جعلی کمپنیوں نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے حصول کے لیے شہر کے مختلف رہائشی علاقوں کے پتے استعمال کیے۔ذرائع کے مطابق ان جعلی کمپنیوں نے دو سالوں میں اربوں کا لین دین ظاہر کرنے کے باوجود ایک روپے کا بھی ٹیکس ادا نہیں کیا، جعلی کمپنیوں کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نشاندہی شدہ 10 جعلی کمپنیوں نے گزشتہ دوسال کے دوران اربوں روپے مالیت کا لین دین ظاہرکیا لیکن ان بھاری مالیت کے لین دین کے باوجود ان کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے میں ایک روپے کا ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا گیا۔اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کے ترجمان ندیم بیگ نے استفسار پر بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی

ٹیم نے مذکورہ جعلی کمپنیوں کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ندیم بیگ کے مطابق ڈی جی آئی اینڈ آئی بشیراللہ خان مروت اور ڈائریکٹر کراچی عاصم افتخار کی جانب سے ٹیکس چوری میں ملوث گروہوں کی بیخ کنی کی سخت ہدایات کے تحت فلائنگ اور بوگس انوائسز کے کاروبار کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے مالیت کے نقصانات پہنچانے والوں کو بے نقاب کرنے کی مہم جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ 10 کمپنیوں کے سوا بھی انتہائی بااثر افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو فلائنگ اور بوگس انوائسز کے کاروبار میں ملوث ہیں تاہم ان کے نام ابھی صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…