اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی خزانہ میں 45 کروڑڈالر مزید آگئے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو دوسری قسط موصول ہو گئی،آئی ایم ایف سے دوسری قسط موصول ہونے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ ڈالر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کا پہلا جائزہ مکمل کرکے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے 6 ارب ڈالر قرضے کے پروگرام میں سے دوسری قسط جاری کی ہے۔

دوسری قسط کی منظوری کے بعد موجودہ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ذریعہ اب تک دی گئی مجموعی رقم کا حجم 144 کروڑ ڈالر تک بڑھ جائیگا،آج آئی ایف سے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 ارب 90کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ قرضے سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے پہلے جائزہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔پہلے معاشی جائزے میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے لیے درکارتمام اہداف حاصل کر لیے تھے۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرضہ معاشی اصلاحات کے لیے دے رہا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے تقریبا ایک ارب ڈالر مل چکے ہیں۔پروگرام آن ٹریک ہے، اگلی قسط سے متعلق اسٹاف لیول معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔ جیری رائس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی معیشت کا ابتدائی جائزہ لیا ہے، پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اقدامات اور اہداف پورے کر لیے ہیں۔ایگزیکٹیو بورڈ کے مطابق پاکستانی اتھارٹیز غربت میں کمی کیلیے پر عزم ہیں جبکہ مہنگائی میں استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔سماجی تحفظ کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس مقصد کیلیے خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ایگزیکٹیو بورڈ نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کیخلاف فریم ورک میں بہتری کیلیے تیز پیش رفت پر زور دیا۔پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔پالیسیوں پر عمل درآمد سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے جس کا مقصد معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…