ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

مسلم مخالف بل ، بابری مسجد کیس ، او آئی سی جاگ گیا، بھارت کو انتباہ کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

جدہ (این این آئی) او آئی سی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں مسلم اقلیتوں کو متاثر کرنے والے حالیہ اقدامات قریب سے دیکھ رہا ہے۔بھارت میں حکمران جماعت بھارتیا جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے متنازع شہریت بل اور دیگر اقدامات پر بیان میں کہا گیا کہ شہریت کے حقوق اور بابری مسجد کیس دونوں حالیہ اقدامات پر تشویش ہے۔او آئی سی نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلم اقلیت کے حفاظت، اسلامی مقدس

مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔بھارت میں پیدا ہونے والی حالیہ صورت حال پر او آئی سی نے کہا کہ جنرل سیکریٹریٹ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس حوالے سے دیگر عالمی معاہدوں کی جانب سے اقلیتوں کے کسی امتیاز کے بغیر حقوق کی ضمانت دینے والے اصولوں کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔او آئی سی کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر کوئی اقدام ان اصولوں اور معاہدوں کے برعکس کیا گیا توخطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…