جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کنونشن میں کرپشن کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظورکر لی گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(این این آئی)قوام متحدہ کنونشن کانفرنس آف دی اسٹیٹ پارٹیز(سی او ایس پی)کے اجلاس میں بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے میں پارلیمنٹ کے کردار کو مستحکم کرنے سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قرار داد سی او ایس پی کے 8واں اجلاس میں پیش ہوئی۔قرارداد میں زور دیا گیا کہ تمام اراکین اپنے اپنے ملک میں پارلیمانی اداروں کو مستحکم بنائیں گے اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے ساتھ پارلیمانی اداروں کے مابین تبادلوں کو بڑھانے کے لیے اچھے طریقے اپنائیں۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی)کو یہ حکم دیا گیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹس کے کردارکو مضبوط بنانے کے لیے انٹرا پارلیمنٹری یونین کے اشتراک سے ایک موضوعاتی مکالمہ کا اہتمام کرے۔علاوہ ازیں یو این او ڈی سی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹس کے مثبت کردار سے متعلق ایک مجموعہ بھی تیار کرے گی۔ویانا میں وزارت خارجہ اور پاکستان مشن نے قرارداد پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے مشاورت کے عمل کو آگے بڑھایا۔جغرافیائی خطوں کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک نے مذکورہ قرارداد کی بحالی کے لیے تعاون کیا جن میں آذربائیجان، برازیل، کینیڈا، چین، انڈونیشیا، مراکش، نائیجیریا، پیرو، فلپائن، روس، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…