جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر فخر ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،شہباز شریف کا شہید لانس نائیک کو خراج عقیدت

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لنڈی کوتل میں کنڈاوسرکے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر فخر ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد پرباڑلگاتے ہوئے ہمارے جوانوں کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید لانس نائک علی تقدیر علی اورکزئی

کو عظیم قربانی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ارض پاک پر جان قربان کرنے والے بیٹوں پر فخر ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، ان کی قربانیوں کو قرض نہیں اتارا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔شہازشریف نے چار زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…