اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کو تین ملکی ٹی وی چینل کے منصوبے سے الگ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی ، پاکستان اور ملائیشیا نے ساتھ مل کر اسلام فوبیا کے پروپیگنڈہ کو ختم کرنے کیلئے اپنے ٹی چینل کو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس اظہار وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بھی کیا تھا ، ٹویٹرمیں وزیراعظم عمران خان نے لکھا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان ، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے ملاقات میں
فیصلہ کیا ہے ہم سہ ملکی ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو اسلام فوبیا سے جنم لینے والے پراپیگنڈوں کا مقابلہ کرے گا اور ہمارے مذہب اسلام کی صحیح تعلمات سے کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔اب یہ چینل ترکی ، ملائیشیا اور قطر مل کر بنائیں گے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران ملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا ۔