اسلام آباد (آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے ججز کے معاملات سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج کر انہیں گھر بھیجنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ججز نے
تفصیلی فیصلہ دشمنی کی بنیاد پر لکھا ہے جو جج آئین، قانون اور اسلام کے مطابق فیصلہ نہ دے اسے جج نہیں رہنا چاہئے۔ حکومت ان ججز کیخلاف ایکشن لے گی، یہ ایکشن آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت لیا جائے گا۔ خصوصی عدالت کے فیصلے سے ادارے پر بھی گہری چوٹ لگی۔ حکومت خصوصی عدالت کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ اس فیصلے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جو دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا۔