بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کوالالمپور کانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ،او آئی سی کی جانب سے سخت بیان جاری

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن )سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ کوالالمپور کانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انکا کہنا ہے کہ او آئی سی باہر کسی بھی عنوان سے مشترکہ جدو جہد اسلام اور مسلمانوں کو کمزورکر دیگی۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کوالالمپور کانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ کوالالمپور کانفرنس امت میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے، اسلامی تعاون تنظیم اسلام کو جوڑنے والی تنظیم ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ او آئی سی باہر کسی بھی عنوان سے مشترکہ جدو جہد اسلام اور مسلمانوں کو کمزورکر دیگی۔ یاد رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور سعودی شاہ سلمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو فون کر کے کوالالمپور میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے اعتماد میں لیا تھا۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ کوالالمپور اجلاس او آئی سی کی جگہ نہیں لے گا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ شاہ سلمان کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہوں کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہئیے۔مہا تیر محمد کا کہنا تھا کہ سعودی شاہ نے انہیں کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا تھا۔سعودی شاہ کا اس حوالے سے موقف کچھ اور تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ امت کو درپیش مسائل کو او آئی سی اجلاس میں اٹھانا چاہئے اور میں ان کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہوں۔

جب کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ملک میں شیڈول اسلامی ممالک کی کانفرنس کے حوالے سے سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملائیشیا میں شیڈول کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مہاتیر محمدنے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے ملائیشیا میں شیڈول کانفرنس کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کرنا تھے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…