اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آلودگی سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات، بھارت میں فہرست میں، چین دوسرے ، نائیجیریا تیسرے ، پاکستان کس نمبر پر ہے؟رپورٹ جاری

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا( آن لائن )آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیںچین کا دوسرا اور نائیجیریا کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے. گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولیوشن کی رپورٹ کے مطابق 2017میں آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں 83 لاکھ افراد ہلاک ہوئے.

پوری دنیا میں ہونے والی مجموعی اموات میں سے پندرہ فیصد اموات آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں، آلودگی قبل از وقت اموات کا سب سے بڑا ماحولیاتی سبب ہے.رپورٹ کے مطابق 2017میں آلودگی کی وجہ سے بھارت میں 23 لاکھ اور چین میں 18 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں تیسرے نمبر پر نائیجیریا، چوتھے پر انڈونیشیا اور پانچویں نمبر پر پاکستان ہے.فہرست میں امریکا کا نمبر ساتواں ہے جہاں آلودگی سے دو لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھیایگزیکٹو ڈائریکٹر آف گلوبل الائنس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کی یاد دلاتے ہیں کہ آلودگی ایک عالمی بحران ہے آپ چاہے امیر ملک میں رہتے ہوں یا غریب ملک میں آلودگی آپ کو تلاش کرلے گی.دوسری جانب ایک امریکی ادارہ کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 5سر فہرست ممالک میں شامل ہے جہاں فضائی آلودگی کے باعث زیادہ اموات ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے 20ماہ کے تناسب سے عمر میں کمی ہو گی جبکہ جنوبی ایشیا پر اس کا گہرا اثر پڑے گا.ہیلتھ ایفیکٹ انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کا پانچواں بڑا سبب ہے جو ملیریا ، سڑک حادثات ، غذائی قلت یا شراب نوشی کے باعث ہونے والی اموات سے بڑا سبب ہے.چین کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لئے بڑی اصلاحات متعارف کروائی گئیں لیکن چین ان ممالک میں سر فہرست ہے جہاں 2017میں آلودگی کے باعث 8لاکھ 52ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…