اسلام آباد (این این آئی)سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلا فوجداری کیس ہے جس میں مختصر فیصلہ پہلے آیا، کیس میں چند دن دیئے جاتے جس کا ہائیکورٹ نے بھی کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی
فیصلوں میں شدید تضاد آگیا ہے، ادارے کو ٹیک اوور کیا جا رہا ہے، قانون کی شکل موم کی ناک جیسی ہو گئی ہے اور یہ رجحان خوش آئند نہیں ہے۔سابق اٹارنی جنرل نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے کیونکہ ہائیکورٹ میں کیس چلا تو فیصلہ نہ صرف معطل ہو گا بلکہ ختم ہو جائے گا۔