منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے کس ملک کے دبائو میں آ کر ملائیشیا کا دورہ ملتوی کیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(آن لائن)جنیوا میں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی اور ملائیشیاء میں ہونیوالی سمٹ میں شرکت نے کرنے سے متعلق ترک صدر کو اعتماد میں لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا ریفیوجی فورم پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترکی کے صدر طیب اردگان کی ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے طیب اردگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں ۔وزیراعظم عمران خان نے ترکی صدر کو کوالالمپور میں اسلامیک سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے والے سے اعتماد میں لیا۔ عمران خان نے ترک صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دبا پر ملائیشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوا لالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کرکے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور اس حوالے سے سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملائیشیا میں ہونیوالی 6 اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس پر سعودی عرب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں 19 سے 21 دسمبر تک کوالالمپور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوگی۔ قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کے کردار کے مرکزی موضوع پر کانفرنس میں میزبان ملک کے علاوہ انڈونیشیا، قطر اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو سمیت 52 ممالک کے رہنما، سکالرز، علما اور مفکرین کی شرکت کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…