اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد حکومت کا بھی ردعمل بھی سامنے آگیا ۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشرف سے متعلق فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔قانونی مشاورت کے بعد ہی حکومتی بیانیہ سامنے لائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کل وطن واپس آئیں گے،قانونی معاملات وہی دیکھیں گے۔یاد رہے مسلم لیگ (ن)
نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ نومبر 2013 میں درج کیا تھا۔ یہ مقدمہ پرویز مشرف پر آرمی چیف کی حیثیت سے تین نومبر 2007ء کو ملک کا آئین معطل کر کے ایمرجنسی لگانے کے اقدام پر درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں اب تک 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں جب کہ اس دوران 4 جج تبدیل ہوئے۔عدالت نے متعدد مرتبہ پرویز مشرف کو وقت دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ مارچ 2014 میں خصوصی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔