اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم دماغی توازن کھوبیٹھے ہیں،حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دورہ سعودیہ بھیک مانگنے کیلئے کیا، مولانا عبدالغفور کا دھماکے دار دعویٰ

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسنیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یارخان کے جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی اورمیاں خالد عزیزودیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے آزاد ی مارچ سے حکومت کی بنیادیں ہل گئی ہیں وزیر اعظم دماغی توازن کھوبیٹھے ہیں،حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب کوئی بات نا بن رہی ہو گالم گلوچ کرتے رہتے ہیں،

وزیر اعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب سعودی حکومت سے بھیک مانگنے کے لئے ہے،کیونکہ دیوالیہ پن کا شکار ہو رہی ہے اس لئے وزیر اعظم بیرونی قرضوں پر انحصارکر رہے ہیں اس وقت حکومت کے پاس نہ تو ئی ویژن ہے اورنہ ہی کوئی نصب العین ہے حکومت نے ابھی تک عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اورنوجوانوں کو ایک لاکھ نو کریاں اور50لاکھ گھر دینے کے وعدوں سے پسپائی اختیارکی ہوئی ہے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے کئی محکمیں ختم کئے جارہے ہیں،وکلا ء اورڈکٹرو ں کا جو تصادم ہوا ہے،قصورجس کا بھی ہے یہ تصادم کیوں ہواکیوں نہیں روکا گیا اوپر سے نیچے تک صلاحیت کا فقدان ہے جب تک کوئی مسئلہ ناسور بن جائے اس وقت تک کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا،وزیر اعظم نے یہ کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے خود کشی کر لوں گا اب قرضوں پر قرضے لے رہے ہیں ڈالر کو 60روپے تک لے جانے کا کہا تھا لیکن اب ڈالر ایک سو ساٹھ روپے کا ہو گیا ہے اب ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام مایوسی کا شکا رنہ ہوں جلد قوم کو خوش خبری ملنے والی ہے اوراس نااہل حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے،ہماری حکومت کے خلاف تحریک ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے اورہماری یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک موجودہ حکمران ہٹا نہیں دیئے جاتے،وزیر اعظم پاکستان نے پچھلے دنوں شان رسالت میں نازیبا الفاظ کہے اس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…