اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں 2007 سے اب تک اندرون اور بیرون ملک حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔پیر کو 2007 سے اب تک اندرون اور بیرون ملک حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی
جس میں بتایاگیا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں اندرون ملک 5316 ارب جبکہ بیرونی 18 اعشاریہ 95 ارب ڈالر قرضہ لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ن لیگ دور میں اندرونی 8778 ارب روپے اندرونی جبکہ 16 اعشاریہ 78 ارب ڈالر بیرونی قرضہ لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق تحریک انصاف نے جولائی 2018 سے جون 2019 تک اندرونی 4313 ارب روپے۔ بیرونی 3 اعشاریہ 21 ارب ڈالر قرض لیا۔ وزارت خزانہ نے اندرونی اور بیرونی قرضہ پر سود کی ادائیگی کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔ وزار ت خزانہ نے کہاکہ 2007 میں اندرون ملک قرضوں پر 319 ارب روپے۔ بیرونی قرضوں پر 88 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 2008 میں اندرون ملک رقم پر سود 430 ارب روپے بیرونی رقم پر 97 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے کہاکہ 2018 میں اندرونی قرضے پر 1323 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضے پر 1 ارب 68 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے کہاکہ 2019 میں اندرونی قرضے پر 1821 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضوں پر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا۔