پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی رواں ہفتے کیا کام ہونیوالا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 16  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے جمع کرائے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس میں توسیع کردی ہے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے گئے پانچ ارب ڈالرز کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ اس کے نتیجے میں

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور اب رواں ہفتے آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط بھی ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کے حالیہ دوروں میں ہوئی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں سعودی عرب اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کونرم قرضے میں بدلنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک سے قرضے پر شرح سود بھی کم سے کم رکھنے کا کہا جائے گا۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کوسہولت دینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے معاشی بحران سے نکلنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان اور سعودی عرب ڈیپازٹس کو نرم قرضے میں بدلنے کا معاہدہ جلد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…