پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شہریوں کی حفاظت کی دعویدار پولیس نے شہریوں کی سکیورٹی بڑھانے کی بجائے اپنی سکیورٹی بڑھا دی،عام شہری کا تھانوں میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ خود کش حملوں کا جواز بنا کر وفاقی پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ثانوی حیثیت دیتے ہوئے اپنی سیکورٹی بڑھا دی ہے اس مقصد کے لئے تاجر برادری اور دیگر مغیر حضرات کے تعاون سے اسلام آباد کے تمام تھانوں کے اطراف میں سات فٹ اونچی حفاظتی دیوار کھڑی کر دی ہے جبکہ تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو گیٹ پر روک لیا جاتا ہے جہاں پر سنتری کو خوش کر کے یا سفارش پر ہی اندر داخل ہونے کی اجازت ملتی ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں قائم تھانپ لوہی بھیرجہاں اسلام آباد کے دیگر تھانوں کی نسبت جرائم کی شرح بھی ذیادہ ہے اور بھتہ لینے کی وارداتیں بھی ہو رہی ہیں ۔مذکورہ تھانہ میں کئی عرصہ سے تعینات سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی سپورٹ کی وجہ سے بھتہ مافیا پر کنٹرول نہیں پایا جا سکا۔ پولیس کی عدم توجہ اور جرائم پیشہ افراد کی مبینہ سر پرستی کرنے کی وجہ سے شہر میں سٹریٹ کرائم خصوصا پرس اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار گینگ پولیس کو ایک عرصے سے مطلوب ہے جو کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے جو آئے روز شہریوں کو خصوصا راہگیروں سے گن پوائنٹ پر نقدی،موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ مزاحمت کرنے والوں پر گولی مار کر زخمی کرنے کے بھی متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب لوہی بھیر پولیس 115 خطرناک اشتہاری ملزمان اور 160 عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔اور ان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے۔پولیس زرائع کے مطابق تھانہ میں مختلف مقدمات میں بند قیمتی گاڑیوں اور سینکڑوں موٹرسائیکلوں کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر قیمتی پرزے،الائے رمز،ٹائر، ٹیپ، سی ڈی پلیئر سمیت قیمتی حصے غائب کر کے نہ صرف اپنی گاڑیوں میں ڈال لئے ہیں بلکہ اکثر قیمتی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کر دی ہیں جس کی وجہ سے تھانے میں کھڑی یہ قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اس وقت لوہے کے ڈھانچے میں بدل چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…