پتوکی (این این آئی) نکاح کے نام پر فراڈ‘ ہادی ٹاؤن کی رہائشی نوسر باز خواتین نے قصور سے آئی بارات سے فراڈ کر ڈالا نوسر باز خواتین طلائی زیوارات، ساٹھ ہزار روپے نقدی، قیمتی کپڑے اور دیگر سامان لے کر گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئیں دلہا کی بہن کا کہنا ہے کہ
نوسر بازوں نے ایک لڑکی سے ہمارے بھائی کا جعلی نکاح بھی پڑھایا اور نکاح خواں بھی نوسربازوں کے ساتھ فرار ہوگیا ہے متاثرہ دولہا الیاس باراتیوں سمیت تھانہ سٹی میں پہنچ گیا اور ملزمان کے خلاف درخواست دائر کر دی پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردیئے-