اسلام آباد (این این آئی)مدینہ سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے714چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ،مسافر پھٹ پڑے ۔ ذرائع کے مطابق طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز تارخیر کا شکار ہوئی ،مدینہ ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا ،مدینہ ایئرپورٹ پر ایک دل کی مریضہ بھی
شامل ہے جنھیں ہسپتال سے ایئرپورٹ لایا گیا ہے،پی آئی اے کا عملہ مسافروں کو بورڈنگ پاس دے کر غائب ہوگیا۔ اس دور ان مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور پی آئی اے انتظامیہ پر پھٹ پڑے ۔ دل کے مریض مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسافروں کو مدینہ ایئرپورٹ پر کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔