لاہور (این این آئی) وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں ایک شیخو پورہ کا بھی رہائشی شامل ہے۔ بتایاگیا ہے کہ وکلاء کی جانب سے پی آئی سی پر ہونے والے حملے کے دوران طبی سہولیا ت نہ ملنے کے باعث شیخوپورہ کا
رہائشی غلام حسین بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔ یادر ہے کہ پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے دوران تین مریض اور بھی جاں بحق ہوئے تھے جن میں غازی آبادکی رہائشی گلشن بی بی اور محمد بوٹا اور محمد انور شامل تھے ۔