لاہور(این این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 11 وکلا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت میں وکلا کی طرف سے پیروی سپریم کورٹ کے
سینئر نائب صدر غلام مرتضی چوہدری نے کی۔عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ایجنسی دانستہ طور پر ریکارڈ پیش نہیں کر رہی، عدالت کو بتایا جائے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ریکارڈ کیوں نہیں پیش کیا گیا۔ درخواست کی مزید سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔