لاہور(این این آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والا بین الاقوامی گرو ہ کو گرفتار کرلیا۔ پانچ ملزمان کے قبضے سے تیس لاکھ روپے کیش اور سامان بھی رآمدکیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سرفراز نے کہاکہ
ملزمان نے فراڈ کی رقم سے پوش علاقوں میں کروڑوں کی جائدادیں بنا لی۔ملزمان جعلی کریڈٹ کارڈ پر شہریوں کے اکاؤ نٹ سے خریداری کرتے اور اس کے بدلے میں کیش وصول کرتے۔ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔