اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بیٹے کی شہادت کی ایف آئی آر اللہ کے ہاں درج کرا دی، اسلامک یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم کے والد کی انتہائی جذباتی پوسٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) اسلامک یونیورسٹی میں قتل ہونے والے جمعیت کے سٹوڈنٹ کے والد نے فیس بک پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس سے ان حوصلے، صبر اور استقامت جھلک رہی ہے۔انہوں نے گذشتہ روز کی گئی پوسٹ میں کہا کہ آج بروز جمعرات بتاریخ 12 دسمبر 2019 کو لادینیت کے پرچارک طلبہ کے غنڈوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کتاب میلہ کے پروگرام کے

اختتامی نشست کے موقع پر اچانک مسلح حملہ کر کے میرے سب سے چھوٹے اور بھائیوں کے دلارے سید طفیل الرحمن ہاشمی کو شہید کر دیا جب کہ متعدد طلبہ کو شدید زخمی کردیا۔میں اسلام آباد سے دور گلگت میں ہوں اور میں نے اپنے پیارے کی شہادت کی خبر تقریباً ساڑھے نو بجے فیسبک پر دیکھی۔ میں نے اپنے اوسان پر مکمّل قابو رکھتے ہوئے انا للہ واناالیہ راجعون کہہ کر گھر والوں کو یہ خبر سنائی۔میں اپنے لاڈلے بیٹے کی شہادت کا اپنے مرشد سید مودودی رح کے اتباع میں اللہ تعالی کے ہاں ایف،آئی آر درج کرتے ہوئے اللہ تعالی ہی کے حضور درج کر رہا ہوں۔اللہ تعالی خود ان سفاک ظالم قاتلوں سے نمٹے گا۔اسلامک یونیورسٹی میں قتل ہونے والے جمعیت کے سٹوڈنٹ کے والد کی اس پوسٹ کو اب تک کئی لوگ شئیر کر چکے ہیں جب کہ ان کے ہمت و حوصلے کی داد دے رہے ہیں۔۔خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے باعث ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے تھے۔جمعرات کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں منعقدہ ایکسپو کے دوران دو طلبہ گروہوں میں تصادم ہوا جس کے باعث متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام ا?باد حمزہ شفقات نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے تصادم کے باعث بدقسمتی سے ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس ضلعی انتظامیہ اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی کے انتظامات سنبھال لئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یونیورسٹی کا احاطہ خالی کروا لیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کسی بھی شخص کے پاس کوئی معلومات ہو تو 15 پر رابطہ کریں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں طالب علم طفیل الرحمن جاں بحق جبکہ معراج خٹک، محمد اسامہ، جمال چیمہ، معاذ سعید، فیصل اور عرفان سمیت دیگر زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…