جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کرنے کیلئے تیار ۔۔۔ بھارتی فضائیہ اور میزائل سسٹم کو مکمل طور پر ناکام بنانے والے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کو کس ملک سے خریدا جائے گا ؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ اور میزائل سسٹم کو مکمل طور پر ناکام بنانے والے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ایف ڈی 2000 کی خریداری کی تیاریاں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بہت جلد چین سے جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خرید سکتا ہے،

پاکستان ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری روس اور بھارت کے درمیان ایس یو 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کے بعدزیر غورآئی ۔پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ترین ہتھیار خریدنے کی تجویز زیر غور ہیں۔ پاکستان اپنے دوست ملک چین سے جدید ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت نے جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرتے ہوئے روس سے معاہدہ کیا تھا۔بھارت نے روس سے دنیا کا جدید ترین ائیرڈیفنس سسٹم ایس یو 400 خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت کوئی بھی ملک پاکستان پر میزائل یا فضائی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اگر پاکستان جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم حاصل کر لیتا ہے، تو ایسے میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گی۔ جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ نہیں کر پائے گی۔ اگر پاکستان یہ میزائل ڈیفنس سسٹم خرید لیتا ہے تو یہ اس کی تاریخ کا سب سے اہم ترین دفاعی معاہدہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…