جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حسان نیازی کا پہلا تعارف وزیراعظم کے بھانجے کا نہیں بلکہ حکومت کی مخالفت میں بولنے والے صحافی حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے کا ہے ،اس نے جو بویا وہ کاٹے گاعمران خان کے بھانجے کو باقاعدہ گرفتار کرنے کا اعلان

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حسان نیازی کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کا پہلا تعارف اس کے والد حفیظ اللہ نیازی کا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان نے حسان نیازی کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا ہے ،بہت جلد ہی حسان نیازی قانون کی گرفت میں ہو گا۔ حسان نیازی نے جو بویا ہے

قانون اس کا احتساب کرے گا ۔ قبل ازیں معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ہاؤسز کے مسائل حل کر نے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی تشکیل، وزیر اعظم خود کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے مسائل سے متعلق میں ایوان میں بات ہوئی جس کو اپوزیشن نے غلط رنگ دیا،اپوزیشن نے صحافتی آزادی نہ ہونے سے متعلق بتایا جو غلط بیانی ہے، کہا جا رہا ہے کہ حکومت صحافت کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے لئے راستے کھل رہے ہیں،ملک میں معیشت بہتری کی طرف سے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موڈیز اور عالمی معاشی اداروں نے کہا پاکستان نے معیشت کو مشکل مراحل سے نکال کر بہتر کی طرف جا رہی ہے،میڈیا ملک کا بہتر تاثر بناتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ میڈیا ہاؤسز کے مسائل حل کئے جائیں،اس مسلے کے مستقل حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،وزیراعظم خود اس کمیٹی کی سربراہی کریں گے،صحافیوں کی تنظیموں کے صدور اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا مالکان کے واجبات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،میڈیا مالکان اور صحافیوں کے درمیان گیپ کو کم کیا جائیگا،آزادی اظہار پر قدغن کی بات کرنے والوں کو بھی کمیٹی میں بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ طلبا یونین سیاست دانوں کی نرسری ہے،گملوں میں پیدا ہونے والے پودے پانی نا دینے پر خشک ہو جایا کرتے ہیں،طلبا یونین کا کردار انتہائی اہم ہے،طلبا کا ہتھیار قلم ہے نا کہ وہ اسلحہ کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامک یونیورسٹی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایچ ای سی اور وزارت تعلیم کو احکامات دئیے گئے ہیں،یونیورسٹیوں کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے قانون کو طاقتور بنایا ہے،طاقتور قانون سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…