ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) ٹا نک کے علاقہ گومل میں نامعلوم دہشت گر دو ں کا ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلر) کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے یہ واقعہ ٹا نک گومل کے علا قہ رغزئی مانجھی میں پیش آیا شہید ہو نے والے ایف سی اہلکار وں کی شناخت سپاہی محسن اور یاسین کے نام سے ہوئی ہے
واقعے کے بعد ٹانک پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ ٹانک پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ٹانک کے علاقہ گروکی مچن خیل میں دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ حملے میں پولیس موبائل میں سوار ایس ایچ او اور ایک راہگیر سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ گومل پولیس گروکی مچن خیل کے علاقہ میں معمول کے گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے حملہ کے نتیجہ میں ایس ایچ او عنایت اللہ اور ایک راہگیر سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے واقع کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا اور 3 معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اس دوران پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 1 حملہ آور محمد نسیم پولیس آپریشن میں ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مارے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے 1 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے جبکہ حملہ آور کا تعلق ضلع ٹانک کے علاقہ کوٹ نواز سے ہے۔