اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن نے پیشکش کی ہے کہ دو ممبر ان کا تقرر اپوزیشن کے مشورے سے کئے جائے تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا،
حکومت کی طرف سے علی محمد خان،اعظم سواتی موجود تھے جبکہ اجلاس میں (ن) لیگ کی طرف سے احسن اقبال، مشاہد اللہ خان،خواجہ سعد رفیق اور مرتضی جاوید عباسی شریک ہوئے،پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن بدستور اپنے مطالبات پر قائم ہے،حکومت نے اپوزیشن سے لچک دکھانے کی درخواست کی اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ دو ممبران کا تقرر اپوزیشن کے مشورے پر کریں۔ اپوزیشن نے کہاکہ اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کیا گیا تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطے کئے گئے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف اورسینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، ذرائع نے بتایاکہ پارلیمان کی کارروائی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی بات چیت کی گئی۔ ) اپوزیشن نے پیشکش کی ہے کہ دو ممبر ان کا تقرر اپوزیشن کے مشورے سے کئے جائے تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے۔