لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سے عدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا
کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئراورنوجوان وکلاء پھولوں کے گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلاء ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے