لاہور (آن لائن) وکلا ء تشدد کیخلا ف انجمن شہریان لاہور بھی میدان میں آ گئی،پی آ ئی سی واقعہ پر وکلا ء کے خلا ف اندراج مقد مہ کی درخواست تھانہ شادامان میں جمع کرا دی گئی،و کلا ء نے شہریو ں اور مر یضو ں پر تشدد کر کے سخت ز یاد تی کی ہے،چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری کا درخوا ست میں مو قف،تفصیلا ت کے مطا بق چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال و اقعہ کیخلا ف تھانہ شادمان میں پر چہ درج کرا دیا، جس میں مو قف اختیارکیا گیا ہے کہ سینکڑوں وکلا ء کی طر ف سے عام شہریو ں
پر تشدد اور لو گو ں کی کھڑی گا ڑیو ں کی تو ڑ پھو ڑ کے علاوہ مر یضو ں پر تشدد کیا گیا اسی دوران کئی مر یضو ں کی امو ا ت کی بھی خبر یں ہیں۔ ایسے وکیل نہ تو وکیل ہیں نہ ہی انسان ہیں ان لو گو ں کے خلا ف با کردار وکیل بھی اپنا کردار ادا کر یں اور ایسے وکیلو ں کی مزید نشا ندہی میں انجمن شہریان لاہور اپنا کردارادا کرے گی تاکہ آ ئندہ بھی ان لو گو ں کامحا سبہ کیاجا سکے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس واقع کی قا نو نی تحقیق ہو نی چاہیے اورملزمان کیخلا ف ایف آ ئی آر درج کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔