منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ کا بیان دراصل کس کا بیانیہ ہے ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع معاملے پر لیگی رہنما کس کی گائیڈ لائن پر چل رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشا ف

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلہ میں ن لیگ نواز شریف کی پالیسی پر عمل کرے گی ، ن لیگ کا بیانیہ نواز شریف کا بیانیہ ہے ، ن لیگ ملک کی ایک طاقت وار جماعت ہے

جب بھی الیکشن ہوںگے کامیابی ن لیگ کی ہوگئی ،مسلم لیگ ن کی قیادت کو جو ہدایت نواز شر یف دیں گے اس پر ہی عمل ہو گا، نیازی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور مائنس ون فارمولے پر جلد عمل ہوتا دکھائی دیگا، مقامی صحافی ملک ریا ض کی رہائش گا پر محفل میلاد کے موقع پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکمران انتقام کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں اور اس وقت ان کی سماعت اور بصارت دونوں نہیں ہیں ، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کرنیوالے یاد رکھیں کہ اس کے بڑے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ، چوہدری شیر علی نے مزید کہاکہ نالائق حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے ، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی ذہنی حالت بھی پست ہوچکی ہے اور ان کی توجہ صرف میاں محمد نواز شریف کی بیماری کامذاق اڑانے پر ہے مگر عوام اپنے محبوب لیڈر کی بیماری کامذاق اڑانے والوں کو معاف نہیں کرینگے ، حکومتی نا اہلی کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں ، مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری نے قوم کو شدید پریشان کررکھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم بن کر ملک و قوم کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…