جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنی جعلی حکومت کو بچانے کیلئے کمپرومائز کیا اورنوازشریف کو باہر بھیجا،سندھ میں گورنر راج نافذ کیاگیا تو کیا کرینگے؟بلاول زرداری نے انتباہ کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خواب ہے،ہماری سیاسی جدوجہد جاری ہے، ہم حکومت کے دباؤں میں آنے والے نہیں ہیں،طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، ہم عوامی اور جمہوری حکومت بنائیں گے،عمران خان اپنی جعلی حکومت کو بچانے کیلئے کمپرامائز کیا ہے، عمران خان نوازشریف کو باہر بھیج کر کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا، جھوٹ بولنا بند کریں اور عوام کے مسائل  کریں،

سابق صدر آصف زر داری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹس گیارہ تاریخ کو عدالت میں پیش کی جائے گی، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ پیر کو  چیئرمین پیپلز پرٹی بلاول بھٹو زرداری  نے پمز ہسپتال میں داخل سابق صدر اور اپنے والد آصف علی زر داری سے ملاقات کی جس میں انہوں اپنے والد کی خیریت دریافت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے بتایاکہ  سابق صدر آصف زر داری سے ملاقات ہوئی  ہے، پتا چلا کہ ذاتی معاج کا نام دے دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹس گیارہ تاریخ کو عدالت میں پیش کی جائے گی،ہمیں امید ہے گیارہ کو عدالت سے انصاف فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی جدوجہد جاری ہے، ہم حکومت کے دباؤں میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، ہم عوامی اور جمہوری حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام یہ کٹھ پتلی تماشے نہیں دیکھنا چاہتی، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے،عوام روز روز ڈرامہ نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اج ایک ایپ لانچ کی، جو بدعنوان افراد کیلئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ اس ایپ کو اپنی کابینہ پر لاگوں کریں اور ان لوگوں کو چک کریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی جعلی حکومت کو بچانے کیلئے کمپرامائز کیا ہے، جھوٹ بولنا بند کریں اور عوام کے مسائل  کریں،اس وقت ملک کی معاشی صورت حال خراب ہوچکی ہے، عوام پریشان ہے،یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدر اور نوازشریف کے درمیان فرق ہے، سابق صدر آج بھی جیل میں ہے اور نوازشریف بیل پر تھے تو باہر گئے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ندیم قمر سابق صدر کے ذاتی معالج ہوں گے، وہ دل کے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر کا فیصلہ کورٹ نے کرنا ہے، اگر رہائی ملی تو ہم سابق صدر کو کراچی منتقل کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے، صرف مخالفین کو دباوَ میں رکھنے کے لیے حربے استعمال کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم  تمام تر دباؤ کے باجود خاموش نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خواب ہے، کئی بار پیش گوئیاں کی گئیں کہ سندھ حکومت جارہی ہے لیکن حکومت اب بھی قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کرپٹ لاگوں کو دھونڈنے کے لئے موبائل ایپ لانچ کررہے تھے لیکن انہیں اپنے ارد گرد بیٹھے کرپٹ لوگ نظر نہیں آرہے، موبائل ایپ ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو کیوں نہیں پکڑ سکی، بی آرٹی مالم جبہ کیس کی آج تک کوئی تفتیش نہیں ہوئی، اپنی جعلی حکومت بچانے کے لئے سمجھوتے کرتے ہیں، عمران خان نوازشریف کو باہر بھیج کر کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا، لوگ آپ کو پہچان گئے،آپ سلیکٹڈ ہیں عوام نے پہچان لیا ہے، عوام کٹھ پتلی کے تماشے نہیں دیکھنا چاہتے، مسائل کاحل چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…