ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کو قتل کروانے کیلئے منصوبے بناتے رہے، بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے سر باہر نکالنے پر مجبور کیاگیا، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے بڑا اعتراف کر لیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کا پہلا مشورہ آصف علی زرداری نے مجھ سے کیا، یہ بات سابق عسکری آفیسر صاحبزادہ عالمگیر نے کہی، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ آپ اگر میرا ساتھ دیں، آپ نظریاتی کارکن ہیں، پارٹی کے کارکن آپ سے محبت کرتے ہیں، آپ پاکستان پیپلز پارٹی کے کلچرل ونگ کے سربراہ ہیں،

آپ انفارمیشن کو بھی سمجھتے ہیں اور آپ کا جو خاندان ہے وہ ایک عسکری خاندان ہے، آپ مجھے اسٹیبلشمنٹ میں بھی متعارف کرائیں تو کیوں نہ بے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا دیا جائے۔ صاحبزادہ عالمگیر نے کہاکہ میں نے کہاکہ آپ کا کیا مطلب ہے، آصف زرداری صاحب آپ نے یہ کیا بات کی ہے، جس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ اب وہ ریٹائر ہو جانی چاہئیں، میں نے کہا کہ نہیں آپ کا یہ لفظ ریٹائرمنٹ تک محدود نہیں ہے آپ کیا کہناچاہتے ہیں، پھر وہ ہی ہوا ایک سال بعد مقتل سجایا گیا اور لیاقت باغ کے اس میدان میں ایک گاڑی کو ڈی روٹ کیا گیا، ایک موبائل پر بے نظیر کو مجبور کیاگیا کہ وہ سر باہر نکالیں اور وہاں پر اسی طرح سے جس طرح مرتضیٰ کو شوٹرز نے شوٹ کیا، یہ وقوعہ بالکل اسی طرح ہوا، صاحبزادہ عالمگیر نے کہاکہ میں ایک پولیس آفیسر بھی رہا ہوں، یہ تفتیش مجھے دے دیں، چار گھنٹے کے اندر پھانسی کا پھندا آصف علی زرداری کے گلے میں ہو گا۔ یہ مشورہ سب سے پہلے مجھ سے کیا گیا میں کہتا ہوں کہ مجھے 109 میں چالان کریں، مجھے مشورے میں چالان کریں جس چالان میں آپ نے بھٹو صاحب کو پھانسی دی، میں پھانسی لینے کے لیے تیار ہوں میں وعدہ معافی نہیں لوں گا، 109 میں پہلا مشورہ آصف زرداری نے مجھ سے کیا کہ بے نظیر بھٹو کو راستے سے ہٹاتے ہیں، میرے پاس ثبوت موجود ہے لیکن میں یہ ثبوت کٹہرے میں کھڑے ہو کر دوں گا اور اس کے بعد عدالت اس کو تسلیم کرے یا نہ کریں میں پھانسی لینے کے لیے تیار ہوں۔ یہ وڈیو یاسر ناصر نامی صارف نے ٹوئٹر پر جاری کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…