منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کا پاکستان کا دورہ،پاکستانی اقدامات کی تعریف

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد نے راجا عبدالعزیز کی قیادت میں 4 سے 7 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ آئی اے ای اے اور پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی کوآپریشن پروگرام کا ایک حصہ تھا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق

2005 میں پاکستان میں جوہری سلامتی کے نظام کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے باہمی اتفاق کیا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  اس پروگرام کو 2011 میں بڑھایا گیا تھا تاکہ اضافی شعبوں کو بھی شامل کیا جاسکے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اس پروگرام کے تحت تمام سرگرمیاں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر انتظام ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق راجہ عدنان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا،وفد نے پاکستان کی جانب سے آئی اے ای اے کی سفارشات کے مطابق کیے جانے والے جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وفد نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ظہیر ایوب بیگ اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم سے بھی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق جوہری سلامتی ریاست کی ذمہ داری ہے اور پاکستان نے اسے مضبوط بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جوہری سلامتی کو فروغ دینے کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…