اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں نواز شریف کی نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 دسمبر
کوسماعت کریگا۔نوازشریف نے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔سابق وزیراعظم نے فیصلے سے عدالتی آبزوویشن حذف کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔