پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

اپنی ساری جائیداد بیچ کر سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں،شہبازشریف کو بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو پاکستان کا سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہیں تا کہ وہ لندن کے جریدے ڈیلی میل کے ڈیوڈ روز کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کر سکیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز ہر روز شہباز شریف سے پوچھ رہا ہے وہ کب اس کے خلاف لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ وہ پاکستان میں بھی جھوٹ بولنے کے ماہر تھے اور وہ لندن جا کر بھی جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات کی صورت میں کھول دیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں نثار گل اور علی احمد جیسے کرپشن زدہ لوگوں کو وزیر اعلیٰ آفس میں اعلی عہدے دے کر آفس کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے کیش بوائز مسرور انور اور شعیب قمر کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کی اور جب حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو پاکستان کا سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہیں تا کہ وہ لندن کے جریدے ڈیلی میل کے ڈیوڈ روز کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…