لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوار کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں
کہا کہ 8دسمبر بروز اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی، حکومت کا بجلی اورگیس سستی کرنے کا وعدہ کہا ں گیا؟