بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ شریف خاندان کی خلاف جھوٹے تصویری خاکے ‘‘ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو دئیے گئے این آر او۔۔ ن لیگ حکومت پر برس پڑی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 15ماہ سے ملک پر عمران صاحب کی قیادت میں چالیس چور اور جھوٹے مسلط ہیں،عمران صاحب کا مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہو گیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران صاحب اور ان کے چالیس چور مایوسی اور فر سٹریشن کا شکار ہیں کیونکہ

شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، ان کی مایوسی اور بوکھلاہٹ اس لئے ہے کیونکہ یہ عوام اور عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ،عوام کی عدالت میں نواز شریف اور شہباز شریف والی خدمت اور کارکردگی کا بیانیہ نہیں بنا سکے ،وزیراعظم کو چیلنج ہے کہ کٹھ پتلیوں سے تماشہ رچانے کے بجائے پاکستان یا دنیا کی کسی بھی عدالت میں اپنے جھوٹ ثابت کریں۔ عمران صاحب اپنے جھوٹے مداریوں سے پوچھیں کہ شہباز شریف کے خلاف ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیوں نہیں کئے ؟اپنے جھوٹے مداریوں سے یہ بھی پوچھیں کہ شہباز شریف کے خلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس کیوں لی؟ عدالتوں میں جاتے جاتے بیان اور ثبوت بدل اور عدالتوں سے آپ بھاگ کیوں جاتے ہیں؟،جھوٹے تصویری خاکے بنا کر اصل مسئلوں، اپنی ناکامی اور ناہلی سے توجہ ہٹانے کا سلسلہ پاناما جے آئی ٹی سے جاری ہے ،جھوٹے الزامات اور تصویری خاکوں کی اصلیت کا پول سپریم کورٹ، ہائی کورٹ ، نیب کی عدالت اور جج ارشد ملک کی ویڈیو میں کھل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کا جھوٹا تصویری خاکے برطانوی حکومت پہلے ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک چکی ہے ،عمران صاحب کرپشن کے تصویری خاکے سرکاری خرچ پر پریس کانفرنسوں سے سچے ثابت نہیں ہوتے ،کرپشن کے خلاف الزامات کے ثبوت پی آئی ڈی کی بجائے عدالتوں میں جمع کروانے ہوتے ہیں ،عوام کو ثبوت دیں کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور شریف خاندان نے کس منصوبے سے کرپشن کا پیسہ بنایا؟عوام کو بتایا جائے کہ 15ماہ میں لوٹی ہوئی کتنی رقم واپس آئی ہے ؟عوام کو بتائیں کہ آج تک شہباز شریف کے خلاف کوئی ایک بھی الزام عدالت میں سچ ثابت نہیں ہو سکا ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شریف خاندان کی خلاف جھوٹے تصویری خاکے بنائیں لیکن علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو دئیے این آر او کا جواب تو دینا پڑے گا ،15ماہ میں تاریخی 11ہزار ارب کا قرض لینے کی مجرمانہ نالائقی ،ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھانے ،عوام کی روٹی ، روزگار، کاروبار اور معیشت بند کرنے ،گیس اور بجلی کو دو سو گنا مہنگی کرنے ،گیس ، بجلی کے بلوں اور دوائیوں میں ڈاکے اورسی پیک اور تمام ترقیاتی منصوبے بند کرنے کاجواب تو دینا پڑے گا۔ انہوں ن ے کہا کہ عمران صاحب آپ اتنے نالائق ہیں کہ بیس سال کنٹینر اور چودہ ماہ حکومت میں رہ کر بھی یہ فیصلہ نہ کر سکے کہ مسلم لیگ (ن) ، شریف خاندان ، نواز شریف اور شہباز شریف پرکتنی کرپشن کا جھوٹا الزام لگائیں؟،ہر بیان ، ہر پریس کانفرنس ، ہر تقریر ، ہر عدالت میں مختلف بیان ہوتا ہے ،عمران صاحب مایوس اور ناکام اِس لئے بھی ہیں کہ عوام کی عدالت میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں،آپ اتنے نالائق ہیں کہ پارلیمان ، اپوزیشن اور میڈیا کی آواز بند کر کے بھی اپنی ، نالائقی اور نااہلی چھپا نہیں سکے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…