اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمانی کردار ادا کرے گی تو حکومت پر احسان نہیں کرے گی،وزیراعظم کی خواہش ملک مستحکم ہے لیکن اپوزیشن توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے
کہا کہ یاپوزیشن کو جمہوری اور آئینی طریقے سے لے کر چل رہے ہیں تاہم اپوزیشن کے ارمانوں میں سے ایک ارمان وزیراعظم کو مائنس کرنا ہے، وزیراعظم ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن توجہ ہٹانا چاہتی ہے، اپوزیشن اپنے ہتھیار اور اوزار اگلے چار سال کے لیے اپنے پٹارے میں رکھے، اپوزیشن پارلیمانی کردار ادا کرے گی تو حکومت پر احسان نہیں کرے گی۔