جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی ، قومی خزانے کو کیسے ٹیکہ لگایا گیا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)لیسکو میں ٹرانسفارمرز، کنڈکٹر اور الیکٹر سٹی میٹرز کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹرانسفارمرز اور انرجی میٹرز کی خریداری کے لیے 9 ارب 5 کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار کی خطیر رقم بغیر پرچیز آڈر کے جاری کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پپرا رولز کیخلاف ورزی کرتے ہوئے 82 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار کا پرچیز آڈر جاری کیا گیا۔لیسکو کو ٹرانسفارمرز میں خرابی اور گریڈ اسٹیشن کے آلات میں 2 ارب 94 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار کا نقصان ہوا۔ کمپنی کے پاس 2 ارب 35 کروڑ 24 لاکھ کا اسٹاک بغیر استعمال کیے خراب ہو رہا ہے جس کو رکھنے کیلیے مناسب جگہ بھی نہیں ہے۔اطلاعات ہیں کہ لاہور کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے 1 ارب 56 کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار روپے کا ضرورت سے زائد سامان منگوایا۔ میڈیا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹرانسفر اور انرجی میٹرز کی مہنگی خریداری کے سبب قومی خزانے کو 55 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار کا نقصان ہوا۔لیسکو نے 46 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار کا ٹھیکہ مناسب بولی کے بغیر جاری کیا جب کہ 46 کروڑ 10 لاکھ کے ڈسٹبیوشن ٹرانسفرمز خریدے لیکن پی سی ون میں ذکر نہیں ہے۔محکمے کی جانب سے ایشن ڈویلپمنٹ بینک کے لون کے ذریعے 23 کروڑ 23 لاکھ کا سامان لیا گیا جو ابھی تک استعمال نہیں ہوا۔ گریڈ اسٹیشنز کی نامناسب دیکھ بھال اور منٹینیس کے باعث قومی خزانے کو 22 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ وارنٹی میں موجود سامان تبدیل نہ کرانے کے باعث قومی خزانے کو 18 کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…