جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

’’ پارلیمنٹیرینز کے مسائل عدالتوں میں لانا سمجھ سے بالا تر‘‘ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیلئے بڑی مہلت دیدی

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیلئے مزید 10 روز کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سیکریٹری قومی اسمبلی نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پر پیشرفت ہوئی، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر معاملہ حل کرنے کے قریب ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹیرینز کے مسائل عدالتوں میں لانا سمجھ سے بالا ہے، پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم کا معاملہ ہے، اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی بنچز کی ذمہ داری زیادہ ہے، سب کچھ پارلیمنٹیرینز کے ہاتھ میں ہے، ہم مداخلت نہیں کرسکتے۔جسٹس اطہر من اللہ نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا سے کہا کہ جب معاملات حل کی طرف جارہے ہیں تو آپ عدالت کیوں گئے، سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ منتخب نمائندے ہیں خود معاملات حل کریں، پارلیمنٹ کے معاملے کو کورٹ کیوں لارہے ہیں، آپ کو ہمارے پاس نہیں آنا چاہیے بلکہ تمام اختلافات پارلیمنٹ میں حل کریں، ہم پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ چیف الیکشن کمشنر بہت اہم عہدہ ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو معاملہ حل کرنا چاہیے، یہاں پر ماضی میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں ہمارے مدنظر ہیں۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں۔ عدالت نے ریماکس دیے کہ نیلسن مینڈیلا نے 24 سال کی قید کے بعد بھی اپنے مخالفین کو معاف کردیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ دس روز میں حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…