جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

شہباز شریف کی ڈکلیئر کی گئی جائیداد کو سیل کرنے کے خلاف مسلم لیگ ن کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق نوٹس کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے،حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کیساتھ مثبت رویہ اختیار کرتی، حکومت مسلم لیگ (ن) پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کرپائی، شہباز شریف کیخلاف من گھڑت

انتقام پر کارروائی کی گئی ان کی ڈکلیئر کی گئی جائیداد کو سیل کرنا زیادتی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق حکومت کو اپوزیشن کا کوئی تعاون چاہئے تو وزیراعظم کو خود بات کرنی چاہئے۔منگل کو پارٹی کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کی میاں شہباز شریف کیخلاف کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں،حکومت کی انتقامی کارروائی طبل جنگ بجانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ (ن) پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کرپائی، شہباز شریف کیخلاف من گھڑت انتقامی کارروائی کی گئی،ان کی ڈکلیئر کی گئی جائیداد کو سیل کرنا زیادتی ہے،جائیداد منجمد کرنے پر مزید کارروائی ہمارے وکلاء کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت میں بدنیتی ہے،حکومت نے سپریم کورٹ میں جان بوجھ کر معاملہ خراب کیا۔ انہوں نے کہاکہآج چیف جسٹس نے شہباز شریف کیس میں ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف نے اچھے بچے کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کہانیاں ہماری کرپشن پر گھڑی وہ پندرہ ماہ میں بھی عدالت نے تسلیم نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر امریکہ کے تمام الزامات عمران نیازی اور شیخ رشید کے الزامات پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وزیراعظم سے لے کر

وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں کہ سی پیک کے تمام منصوبے شفاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ،مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال میں ملک میں بے مثال ترقی کی،مسلم لیگ (ن)نے 3ہزار 700ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا،حکومت جتنے انتقامی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اس کے باوجود عوام کو اس پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتآرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق نوٹس کے

ساتھ کھیل کھیل رہی ہے جس کی مسلم لیگ (ن) شدید مذمت کرتی ہے، ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے،حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کیساتھ مثبت رویہ اختیار کرتی۔انہوں نے کہا کہآرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق حکومت کو اپوزیشن کا کوئی تعاون چاہئے تو وزیراعظم کو خود بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے ساتھ وزراء کی سطح پر بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ

ایفآئی اے کو پی ٹیآئی کا ذیلی ادارہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں،اربوں کی کرپشن والے بیآر ٹی پشاور منصوبہ پر کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں،حکومت کے مگرمچھ نیب کی کارروائی میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹیآئی فارن فنڈنگ کیس سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے کشمیر ہڑپ کر لیا ہے،

وزیراعظم نے قومی سطح پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی موقف نہیں بنایا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم قومی سطح پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، حکومت اپوزیشن کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ختم کر کے خطر ناک کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اندر حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر چھ ماہ انتظار کیا،لیڈرآف اپوزیشن نے تین معتبر افراد کے نام تجویزکئے ہیں،حکومت نے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کیا جائے،ایسے ناموں پر اتفاق ہونا چاہئے جوآزاد انتخاب ہوں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…