جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے جانبازوں کو سلام، پاک فوج کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست میں کسی ایک پارٹی کا حصہ نہ بنے،اہم سیاسی جماعت کے سربراہ کھل کر بول پڑے،وزیر اعظم پر بھی شدید تنقید

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

عبدالحکیم (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں کوئی مذائقہ نہیں۔ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد پر اسرار خاموشی کیوں ہے ماضی میں ہم نے بہت سی جماعتوں سے انتخابی اتحاد اور الائنس بناے مگر ہمیشہ جماعت اسلامی نے اپنے منشور کیساتھ الیکشن لڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈیڑھ سال میں عوام کو مایوس کیا یوٹرن کے بادشاہ عمران نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ایک نہیں دو پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا ہے اب قوم کو ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز احتجاج کا کہا کالی پٹیاں باندھی گئیں ۔حکومت کی کشمیر سے متعلق دلچسپی نظر نہیں آرہی ۔حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر کا سودا کر دیا ہے ۔سیاسی محاذ آرائی اور شور شرابے میں مسئلہ کشمیر دب گیا ہے مقبوضہ کشمیر کو انتہا پسند ہندوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر میں پلاٹ دیئے جارہے ہیں۔ ہم نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ کشمیر پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے ۔وزیراعظم کے خطاب سے ایک امید پیدا ہوئی تھی مگر کشمیر کاز کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔دشمن کو ہمارا جغرافیہ ہی قبول نہیں آدھے گھنٹے کے احتجاج سے نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ حکومت صاف صاف بتا دے کہ کشمیریوں کی مدد نہیں کر سکتے حکومت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کچھ نہیں کر رہی ۔کیرالہ کا وزیراعلیٰ سری نگر سے دلہن لانے کی بات کرتا ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قومی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں ۔

مودی سرکار نے اپنی قوم سے بابری مسجد کو مندر کا وعدہ کیا تھا دوسرا وعدہ مقبوضہ کشمیر کو ختم کرنے سے متعلق تھا جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر پر پورے ملک کو اکٹھا کرنا چاہتی ہے ۔کشمیر مارچ میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ شریک ہونگے ۔سراج الحق نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے ایک شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہر الیکشن پر دھاندلی کی انگلیاں اکٹھے گی اور کوئی بھی رزلٹ تسلیم نہیں کریگا۔ پانچ سال سے پہلے مڈٹرم اور شفاف انتخابات کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ پاک فوج کو ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے ہم ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے جانبازوں کو سلام کرتے ہیں پاک فوج کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست میں کسی ایک پارٹی کا حصہ نہ بنے –



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…