پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اورنج ٹرین کے منصوبے کی کامیابی کا جشن،ن لیگ نے افتتاح کے موقع پر ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاحی منصوبے کی کامیابی کا جشن منانے کا فیصلہ کر لیا،(ن) لیگ کی جانب سے افتتاح کے موقع پر مسافروں میں پھول اور (ن) لیگ کے فلاحی منصوبوں کے پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے

جبکہ اس حوالے سے  اہم اجلاس آج (منگل) کے روزطلب کر لیا گیا جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی شرکت کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمحمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور کے سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت ہمارے عوامی منصوبوں پر صرف تختیاں لگا سکتی ہے،ہم کسی عوامی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے،ہمارے ادوار کے شروع کیے گئے عوامی فلاحی منصوبے ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ دو سال تک اورنج ٹرین منصوبے کی تاخیر میں موجودہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔شہباز شریف نے تمام کارکنوں اور ممبران اسمبلی کو 10دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ن لیگ افتتاح کے موقع پر مسافروں میں پھول اور (ن) لیگ کے فلاحی منصوبوں کے پمفلٹس تقسیم کرے گی۔تمام لیگی ممبران اسمبلی ہر اسٹیشن پر موجود ہوں گے۔  پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاحی منصوبے کی کامیابی کا جشن منانے کا فیصلہ کر لیا،(ن) لیگ کی جانب سے افتتاح کے موقع پر مسافروں میں پھول اور (ن) لیگ کے فلاحی منصوبوں کے پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے

 

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…