اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارمبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق نقیب اللہ محسود کے والدمحمد خان شہیدانتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے
والے نوجوان نقیب اللہ محسودکے والد محمد خان شہید انتقال کرگئے، ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق محمد خان شہید کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔