اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما معراج خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا مجھے معراج خالد کی اچانک وفات کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی ہے، وہ تحریک انصاف کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ معراج خالد ایک اچھے اور ہمدرد انسان تھے اور ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کرتے تھے، ان جیسے مخلص کارکن بہت کم پیدا ہوتے ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائیگی ۔