ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا طلبہ کیلئے شاندار اعلان ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے ایف بی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔  اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے معاون خصوصی نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے، نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیر اعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے،

وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو حکمت عملی مرتب کرنے کا کہا، حقوق کا مطالبہ طلبہ کے بڑھتے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو خوش آیند ہے۔ فردوس عاشق نے ٹویٹ میں کہا کہ طلبہ نے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے، ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں، نوجوان خصوصا طلبہ کی محنت اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے، متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…